دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 9 دن بعد مل گئی

پنڈدادنخان کے عیسیٰ وال پتن کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان عمران کی لاش 9 دن کے بعد مل گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ضلع سرگودھا کی ٹیموں نے کئی روز تک آپریشن جاری رکھا لیکن غوطہ خور موقع پر نہ پہنچ پائے جس کی وجہ سے لاش دریائے جہلم سے نہ نکالی جا سکی۔ غمزدہ خاندان 9 دن دریائے جہلم کے کنارے پہرا دیتا رہا اور گزشتہ روز اچانک دریائے جہلم نے نوجوان کی لاش اگل دی۔

عیسیٰ وال پتن کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے خضر آباد چک نمبر 60 کے رہائشی نوجوان عمران کے لواحقین 9 دن تک دریائے جہلم کے کنارے حال دہائیاں کرتے رہے کہ جس جگہ ہمارا بیٹا ڈوبا ہے وہاں 25 فٹ گہرائی ہے۔ غوطہ خوروں کے بغیر لاش نہیں ملے گی لیکن ان کی فریاد کسی نے نہ سنی۔

گزشتہ روز اچانک دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا جس کی وجہ سے پانی نے نوجوان کی لاش باہر اگل دی۔ وہاں پر موجود لوگوں نے فوراً ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش نوجوان کے آبائی گاؤں خضر آباد منتقل کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button