دینہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان اور خاتون نومولود بچی کو پھینک کر فرار

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوا ر نوجوان اور خاتو ن نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہو گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، بچی کو مقامی شخص نے گود لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ بروالی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوجوان اور خاتون نومولود بچی کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔

بچی کو پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، سی سی ٹی وی کیمرہ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اور خاتون نومولود بچی کو سڑک کنارے پھینک رہے ہیں۔

چھوٹی بچی کو مقامی شخص گلاب خان نے اپنے گھر میں رکھ لیا، واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو دے دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button