جہلم میں پرائیویٹ منشیوں نے پٹواریوں کے کھاتے سنبھال لیے

جہلم: پرائیویٹ منشیوں نے پٹواریوں کے سرکاری معاملات سنبھال لیے۔

ذرائع کے مطابق سید مہر علی شاہ نامی شخص جو طویل عرصہ سے مختلف پٹواریوں کے ساتھ منشی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکا ہے، ان دنوں موضع جگتہ میں ریکارڈ اور کھاتوں کے امور نمٹا رہا ہے۔

تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر رہا ہے، تاہم کسی ادارے کی جانب سے تاحال کارروائی نہیں کی گئی۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بااثر پٹواریوں کی سرپرستی میں یہ پرائیویٹ منشی کئی سرکاری دفاتر کے کام انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب مہر علی شاہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی پٹواری کے ساتھ بطور منشی کام نہیں کر رہا۔ تاہم عوامی شکایات کے باوجود محکمہ ریونیو کی جانب سے کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پرائیویٹ منشیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ریونیو دفاتر میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button