ضعیف العمری میں معیاری علاج معالجہ اور معاون طبی آلات کی دستیابی بزرگ شہریوں کا بنیادی حق ہے، عبدالسمیح شیخ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبد السمیع شیخ نے روہتاس روڈ پر واقع اپنا گھر اولڈ ایج پیپل ویلفیئر سوسائٹی میں منعقدہ سالانہ میڈیکل ایڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا مقصد ادارے میں مقیم بزرگ شہریوں کو ضروری ادویات، وہیل چیئرز اور دیگر طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر عبد السمیع شیخ نے بزرگوں میں میڈیکل ایڈ کی تقسیم کے عمل کو سراہا، فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور طبی چیک اپ کے انتظامات دیکھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضعیف العمری میں معیاری علاج معالجہ اور معاون طبی آلات کی دستیابی بزرگ شہریوں کا بنیادی حق ہے اور معاشرے کے ان افراد کی صحت و عزت کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ بزرگوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی صحت کے معیار میں بہتری کے لیے فلاحی اداروں کی سرپرستی کر رہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بزرگ شہریوں کے لیے میڈیکل ایڈ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں اگر کوئی رکاوٹ حائل ہوئی تو اسے ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا، تاکہ ان کی زندگیوں میں طبی حوالے سے حقیقی آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button