جہلم شہر کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم شہر کو جدید، خوبصورت اور شہریوں کے لیے زیادہ آسان بنانے کے لیے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات بہتر بنانے سے متعلق مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو اہم ہدایات جاری کیں۔

ڈی سی میر رضا اوزگن نے تحصیل روڈ بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کا خصوصی معائنہ کیا جہاں انہوں نے جاری کام کی رفتار اور معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہلم کی مرکزی شاہراہوں، بازاروں اور شہری علاقوں کی خوبصورتی کے لیے متعدد منصوبے بروئے کار ہیں جن پر کام مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماڈل بازاروں کے قیام کے لیے درکار تمام انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو خریداری کے دوران صاف ستھرا، منظم اور سہولیات سے آراستہ ماحول میسر آسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائن اور اعلیٰ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچنے چاہئیں تاکہ عوام کو بہتر شہری سہولیات اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔

میر رضا اوزگن نے اس بات کا عزم دہرایا کہ جہلم کو جدید اور قابلِ فخر شہر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button