جہلم میں خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے تین درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں خاتون کے ساتھ ویران جگہ پر گینگ ریپ کرنے والے تین ملزمان معاویہ، عبداللہ اور معازکو ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو دھوکے سے ویران جگہ پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے،یقینی بنایا جائے گا کہ ملزمان قرار واقعی سزا یابی کے مستحق ٹھہریں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عورتوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button