جہلم میں معمولی تنازعہ پرچاقو کے وار سے تین افراد شدید زخمی

جہلم میں معمولی تنازعہ پرچاقو کے وار سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ مخدوم آباد میں معمولی تنازعہ پر لڑائی کے دوران امین نامی شخص نے چاقو سے تین افراد پر حملہ کر دیا ۔ چاقو کے وار سے 18 سالہ اعجاز احمد، 30 سالہ ابرار احمد ولد اقرار احمد اور 50 سالہ اعجاز احمد ولد بشیر احمد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تینوں زخمیوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب ہونےوالے تین افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔ ملزم امین کو چاقو سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ حملہ کیوں کیا گیا تفتیش کے بعد آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button