وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، پنڈدادنخان میں یتیم بچے کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 9 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان/ جہلم: پنڈدادنخان میں یتیم بچے کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پورٹل پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے شہر کھیوڑہ میں یتیم بچے محمد ابوبکر کی جگہ پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کے متعلق پوسٹ کی گئی جس پر وزیراعلی پنجاب نے فوری نوٹس لے کر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا.

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او پنڈدادنخان نے قبضہ مافیا کے بارہ لوگوں خلاف ایف آئی آر درج کر کے نو ملزمان عبدالقیوم، محمد علی، وسیم، مدثر حسین، محمد شفیق، ادیب سلطان، عمیر سلطان ، محمد اشفاق اور محمد جمیل کو گرفتار کر لیا۔ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے والےملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے یتیم بچے کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کا نوٹس لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یتیم بچے کا والد عاصمی ملک (مرحوم) مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کا ممبر تھا۔

حکومت پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او جہلم کے احکامات پرفوری قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر مدعی مقدمہ نے اظہار اطمینان اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ قانون سے تجاوز کرنے اور قبضہ مافیا اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button