ڈپٹی کمشنر جہلم کا جلالپور کندوال نہر کے پراجیکٹ کا دورہ، کام کی صورتحال کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنرجہلم کا جلالپور کندوال نہر کے پراجیکٹ کا دورہ، کام کی صورتحال کا جائزہ، انجینئرز سے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جلالپور کندوال کی تعمیر کے کام کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا جہاں انہوں نے انجینئرز سے گفتگو کرتے ہوئے نہر کے کام پر اب تک پیشرفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس کی جلد تکمیل ہماری زراعت کے لئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے نہر کے مختلف حصوں پر جا کر کام کے معیار کو بھی چیک کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button