دینہ کے نوجوان ویکسم کورٹ پیرش کے کونسلر چوہدری مبشر احمد کی 35 ویں سالگرہ، برطانوی وزیراعظم کی مبارکباد

سلو/ دینہ: برطانوی وزیراعظم نے دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ سے تعلق رکھنے والے ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب کونسلر چوہدری مبشر احمد کو 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پرانا مہتہ سے تعلق رکھنے والے میں برطانیہ میں دوسری بار ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب ہونے والے چوہدری مبشر احمد کو برطانیہ کے وزیر اعظم ریشی سوناک نے 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کی خدمات کو سراہا اور تحریری مبارکباد کا خط لکھا۔

کونسلر چوہدری مبشر احمد نے وزیر اعظم برطانیہ ریشی سونک کا 35سالگرہ پر نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

کونسلر چوہدری مبشر احمد کا کہنا تھا کہ اپنے علاقہ کی عوام کی دعاؤں سے اللہ پاک نے مجھے جو عزت دی ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کونسلر چوہدری مبشر احمد نے برطانوی وزیر اعظم ریشی سونک سے ملاقات بھی کی تھی اور انہیں پارٹی کی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا تھا۔ چوہدری مبشر احمد گزشتہ سال 4مئی کو برطانیہ کے شہر سلو سے دوسری بار بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button