ضلع جہلم میں شدید اور غیر معمولی دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم

جہلم: پنجاب کے میدانی علاقوں کی طرح ضلع جہلم بھی شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گیا، کئی مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جہلم اور گردونواح میں بھی شدید دھند ہے، شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر ویز سمیت بڑی شاہرا ہیں بند ہیں۔ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button