ملک کی بقا اور ترقی کیلئے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

چکوال: مرکز دارالعرفان منارہ چکوال میں 23 مارچ کے موقع پر یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے قومی پرچم لہرایا۔

تقریب کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے آزادی کی اہمیت اور قراردادِ مقاصد کے بنیادی نکات پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ملکی اداروں کی مضبوطی وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام قومی اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ناگزیر ہے تاکہ ملک کی بقا اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مختلف لسانی اکائیاں، جن میں سندھی، بلوچی، پشتو اور گلگتی زبانیں شامل ہیں، ہماری قومی طاقت ہیں اور ان زبانوں و ثقافتوں کو یکجا کر کے قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں موجودہ ملکی و عالمی حالات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button