جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعدد ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس کی شاندار کارروائیاں، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے زیر قیادت تھانہ صدر پولیس نے مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم گرفتاریاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم اور ان کی ٹیم نے دوران سرچ آپریشن ملزم بابر شہزاد کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فرحان جان کر گرفتار کر کے 1 کلو 180 گرام ہیروئن، ملزم انتھونی جان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 60 گرام آئس اور منشیات فروش ملزم رانا اکرم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 540 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ علاقے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ جرائم کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button