ڈومیلی کے علاقہ سمبلی میں اکھاڑہ بگدراور اکھاڑہ کراہ بیل کاانعقاد، شائقین بڑی تعداد امڈ آئی

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ سمبلی میں اکھاڑہ بگدراور اکھاڑہ کراہ بیل کاانعقاد، شائقین بڑی تعداد امڈ آئی، میلہ کے مہمان خصوصی چوہدری محمدثقلین، چوہدری ندیم خادم، اظہرمحمودزیدی، چوہدری عاشق حسین، چوہدری ناصراور حاجی لیاقت تھے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں سمبلی میں ثقافت کو فروغ دینے کیلہے ہرسال کی طرح امسال بھی اکھاڑہ بگدر اور اکھاڑہ کراہ بیل کا انعقاد کیاگیا،جس میں گجرات، کشمیر، چکوال اور جہلم بھرسے بیلوں لائے گئے، بیلوں کے پیچھے کراہ باندھ کرنرم مٹی میں دوڑایاگیا۔
بیلوں کو خوبصورتی دلہن کی طرح سجاچمکا کرمیدان میں اتارا گیا، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔
اکھاڑہ بگدر میں پہلوان نے چارمن بگدر اٹھاکرمیدان مار لیا، اس میلہ کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری محمدثقلین، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، ایم پی اے رفعت محمودزیدی کے بھائی اظہرمحمودزیدی، چوہدری عاشق حسین سابق چیئرمین یوسی کوہالی، حاجی لیاقت جبہ، چوہدری ناصر ٹلارتھے۔
اس موقع پر شائقین کاکہناتھاکہ علاقہ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے مزید ایسے پروگرام سرکاری سطح پر بھی ہونے چاہیے تاکہ نئی نسل ان ثقافتی پروگرام کا پتاچل سکے۔ آج بھی نئی نسل کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی جنہوں نے اکھاڑہ بگدر اور اکھاڑہ کراہ بیل کو دیکھ کرخوب لطف اندوز ہوئے۔



