جہلم چیمبر آف کامرس کے وفد کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے ملاقات

جہلم: صدر جہلم چیمبر آف کامرس کی قیادت میں وفد نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے خصوصی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد حسین بٹ کی قیادت میں وفد نے جہلم میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کو جہلم تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

وفد میں سینئر نائب صدر سیف ریاض، سابق صدر کوثر ناہید انور، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ، چیئرمین UVG گروپ چوہدری سعید احمد، ممبر ایف پی سی سی آئی اسحاق ڈار، ڈپٹی سیکرٹری شیخ وقار، ذیشان جرال ایگزیکٹو ممبر، سہیل امتیاز ایگزیکٹو ممبر، سابق ایگزیکٹو ممبرز میں حافظ مقصود شفیق ، زاہد عمران چوہان، عبدالغفور بٹ اور راجہ سجاد اختر کے شامل تھے۔

میڈیا نمائندگان نعیم اختر بھٹی اور ظہیر عباس نے بھی ڈپٹی کمشنر جہلم کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس زاہد حسین بٹ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو چیمبر آف کامرس دفتر میں آنے کی دعوت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور ضلع جہلم کی ترقی اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرنے کا کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس باہمی مشاورت سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔

اس موقع پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس زاہد حسین بٹ نے جہلم کے لئے اپنی و ٹیم کی طرف سے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button