جہلم میں جادہ چوک کے قریب مسافر بس روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، 28 سالہ خاتون جاں بحق

جہلم: مسافر بس جادہ چوک میں روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 28سالہ خاتون مسافر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جادہ چوک کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار 28 سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دورانِ ڈرائیونگ بس ڈرائیور کو نیند آ گئی، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی 28 سالہ شناخت فاطمہ حسن ولد حسن اختر ساکن راولپنڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button