جہلم کی مسیحی برادری کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رومن کیتھولک چرچ جہلم کنٹونمنٹ اور ایٹرنل لائف چرچ نیو کرسچن کالونی روہتاس روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ نیو کرسچن کالونی کے لیے 29 لاکھ روپے کی لاگت سے قبرستان کی تعمیر مکمل کی گئی ہے جبکہ کالونی میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے 5 لاکھ روپے کی لاگت سے کرسچن کالونی کے نالے کی صفائی کروائی گئی۔ اس کے علاوہ محلہ ویسٹ کالونی کی گلیوں کی تعمیر پر 15 لاکھ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ کرسچن کالونی میں کیتھولک چرچ کی کام رک چکا تھا اس کیتھولک چرچ کا کام بھی دوبارہ شروع کروا دیا گیا۔

دونوں چرچز کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے اور ان کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے افراد نے کرسچن کمیونٹی کے لیے عملی اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں چرچز میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ملک پاکستان کے امن و بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button