پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

26
پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔
Important=
winter vacations from 22nd December to 10th January— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) December 4, 2025
واضح رہے یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔
اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔



