شہریوں کو ای پاسپورٹ کا اجراء شروع کردیا گیا، سٹرکچر مقرر

جہلم: حکومت پاکستان نے شہریوں کو ای پاسپورٹ جاری کرنا شروع کردیا۔
ای پاسپورٹ کے صفحات میں سے کسی ایک میں ایمبیڈ شدہ الیکٹرانک چپ لگائی گئی ہے جو کہ پاسپورٹ ہولڈ رکے بارے معلومات فراہم کرے گی۔ ای پاسپورٹ کے لیے فیس کا سٹرکچر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
پانچ سال کا 36صفحات پر مشتمل پاسپورٹ جس کی پروسیسنگ کیٹیگری کے تحت قیمت 9,000روپے اور فوری اجرا ء کے لیے 15,000روپے مقرر کی گئی، 10سال کی میعاد والا36 صفحات پرمشتمل 13,500روپے اور اس سے فوری اجرا ء کی قیمت 22,500روپے ہے۔
اسی طرح 72صفحات پر مشتمل پانچ سال کی میعاد والے پاسپورٹ کی فیس 16,500روپے ہے،فوری پروسیسنگ لاگت 27,000روپے ہے، 72 صفحات والا جس کی مدت 10سال ہے اس کی فیس 24,750روپے اور فوری پروسیسنگ لاگت 40,500روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ سابقہ پاسپورٹ بھی برقرار رہیں گے جن پر درج ایکسپائری تاریخ تک سفر ہوسکے گا جبکہ پاسپورٹ ہولڈر جب چاہے پرانے پاسپورٹ کو جمع کرا کر نیا ای پاسپورٹ حاصل کر سکتا ہے۔



