ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا

پنڈدادنخان: شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا، شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں ملیار کا بہادرسپوت پاک فوج کے جوان محمد صفدر وزیرستان میں عسکریت پسندوں سے مقابلے کے دوران شہید ہو گئے۔

محمد صفدر شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور اڑھائی سالہ بیٹی کو چھوڑا ہے۔

محمد صفدر شہید کے والد محمد افضل کا کہنا ہے کہ آج میرے بیٹے کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے کہ وہ پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر کے قبر میں اتارا جائے گا، بیٹے کی شہادت پر ناز ہے، ایسا بیٹا اللہ پاک سب والدین کو دے۔

شہید محمد صفدر کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی گاؤں ملیار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button