جہلم کی سڑکوں پر نجی ہسپتالوں اور میرج ہالز نے سرکاری سڑکوں کو پارکنگ میں تبدیل کر دیا

جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم نجی ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں ، میرج ہالز، مارکیز، میرج گارڈنز کی انتظامیہ نے سرکاری سڑکوں کو پارکنگ میں تبدیل کر لیا، میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ و ٹریفک پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں اولڈ جی ٹی رو ڈ سمیت اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والے نجی ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں ، میرج ہالز، مارکیز، میرج گارڈنز کے مالکان نے پارکنگ کے لئے جگہ مختص کرنے کی بجائے سڑکوں کو پارکنگ میں تبدیل کر رکھا ہے جس کیوجہ سے صبح و شام سڑکوں پر گاڑیاں و موٹر سائیکلیں کھڑی ہونے کیوجہ سے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیاں گزارنے میں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سڑکوںپر کھڑی ہونیوالی گاڑیوں کے ڈرائیورز گاڑیوں میں موجود رہنے کی بجائے دائیں بائیں ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایمبولنسسز ، فائر بریگیڈ ، ایمرجنسی پولیس سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بااثر مالکان نے میونسپل کمیٹی کے شعبہ بلڈنگ برانچ کے ساتھ معاملات طے کرنے بعد مختص کی گئی پارکنگ کو ختم کرکے عمارتوں کے اندر کمرے بنا لیتے ہیں اس طرح پارکنگ کے لئے مختص کی گئی جگہ سے بھی ماہانہ لاکھوں روپے کمروں کی مد میں وصول کئے جارہے ہیں ۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے کی ملی بھگت سے بااثر مالکان نے کارروباری مراکز بغیر پارکنگ کے تعمیر کررکھے ہیں جو کہ شہریوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے ، محکمہ اینٹی کرپشن کے ذمہ داران کاروباری مراکز کی فائلیں چیک کرکے مالی بد عنوانی کا سبب بننے والے اہلکاروں و مالکان کے خلاف مقدمات درج کریں اور عمارتوں کو منہدم کرکے پارکنگ کے لئے جگہ چھڑوائی جائے تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button