پنڈدادنخان میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم، 25 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 خواتین زخمی

پنڈدادنخان میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے عثماں شریف کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ہرن پور کا 25 سالہ نوجوان اسامہ بشیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

مقامی افراد کے مطابق حادثہ ہرن پور چک نظام موڑ کے قریب مبینہ طور پر رانگ سائیڈ سے آنے والی موٹرسائیکل کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد دوسری موٹرسائیکل پر سوار لڑکا اپنی موٹرسائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان کی میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اسامہ بشیر ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے اسامہ بشیر کے ساتھ موجود دو خواتین بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button