للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک پر 60 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے، ملک صہیب احمد بھرتھ

پنڈ دادنخان: صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے للِہ تا جہلم 124 کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مناسب مانیٹرنگ نہ کرنے پر کنسلٹنٹ اسٹاف کی سخت سرزنش کی۔

صوبائی وزیر نے شاہراہ کی رائیڈنگ کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، تاہم تعمیراتی کام میں سست روی اور ناقص میٹیریل کے استعمال کی شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے واضح کیا کہ عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہر ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت کا خود جائزہ لیتی ہیں، اس لیے فیلڈ میں ذمہ داری اور پیشہ ورانہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ سفری سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button