عید قریب آتے ہی درزیوں کی مصروفیات عروج پر، نئی بکنگ بند

جہلم: رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہر سمیت گردونواح کے درزیوں کی مصروفیات عروج پر پہنچ گئیں۔

کپڑوں کے بڑھتے ہوئے آرڈرز کے باعث بیشتر درزیوں نے نئی بکنگ لینا بند کر دی جس سے شہریوں کو بروقت کپڑے نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

درزیوں کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی سلائی کے آرڈرز میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے اور اس وقت ان کے پاس اتنا کام موجود ہے کہ مزید کپڑے وقت پر تیار کرنا ممکن نہیں رہا۔

کئی درزیوں نے اپنی دکانوں کے باہر نوٹس بھی آویزاں کر دیے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ عید کے لیے نئی بکنگ بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی درزیوں کی جانب سے بکنگ بند ہونے سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب بہت سے لوگ متبادل انتظام کے طور پر ریڈی میڈ سلے سلائے کپڑے خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button