جہلم میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر متحرک، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ اور شعبہ انسداد تجاوزات کی جانب سے نرمی، تجاوزات مافیا ایک بارپھر متحرک، شہر کی سڑکیں چوک چوراہے تاریک گلیوں میں تبدیل، انسداد تجاوزات کا عملہ خانہ پوری کر کے سب اچھا کی رپورٹ بھجوانے میں مصروف، دکانداروں نے میجر اکرم شہید روڈ، محمدی چوک، قبرستان چوک، اثریہ روڈ اور روہتاس روڈ سے تاحال تجاوزات ختم نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کی ایڈمنسٹریٹر کی نے شہریوں کوپیش آنے والی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اولڈ جی ٹی روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھر پور ایکشن لیا جس کے خاطر خواہ نتائج بھی بر آمد ہوئے اور سڑکوں سے ریڑھیوں اور تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا ہے تاہم میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسداد تجاوزات کی نرم پالیسی کی وجہ سے تجاوزات مافیا ایک بار پھر متحرک ہو چکا ہے۔

میجر اکرم شہید روڈ، محمد چوک، قبرستان روڈ، روہتاس روڈ، ریلوے روڈ، تحصیل روڈ، ٹویہ محلہ سمیت دیگر سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار ہو رہی ہے۔ ریڑھی بانوں سمیت دکانداروں نے اندرون شہر بازاروں اور مارکیٹوں پلازوں میں تاجروں کی جانب سے قائم تجاوزات ابھی تک قائم کر رکھی ہیں۔

پیکرز ہوٹل نجی اسپتال اور نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے دکانوں کاسامان سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجا کر لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا کر رکھی ہیں انسداد تجاوزات کیلئے مامور عملہ محض فرضی کارروائیاں کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا کر افسران کو مطمئن کردیتا ہے جبکہ حالات اس کے مکمل برعکس ہیں۔

جہلم شہر کی سماجی، رفاحی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں تاکہ شہر کی سڑکیں کشادہ ہوں اور شہریوں کوپیش آنے آنے والی مشکلات کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button