ضلع جہلم میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی


جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گی۔
اس سلسلے میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں سمیت اندرون شہر کی تمام مساجد و دیگر عبادتگاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا گیاجہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے گئے۔
فرزندان شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیر و فلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گی لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھاتے اور فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں میں دعائیں مانگتے دکھائی دیے۔
شب برات کو مذہب اسلام کے اہم تہواروں میں شمار کیا جاتا ہے اس رات میں مسلمان پوری رات جاگ کر نماز ادا کرتے ہیں، قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ یہ عقیدہ ہے کہ شب برات کو اللہ تعالی سچے دل سے کی جانے والی دعا کو ضرور پورا کرتا ہے۔
شب برات میں شب کا مطلب رات ہے اور برات کا مطلب رہائی یا آزادی ہے۔ اس رات لوگ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ شب برات سمیت پانچ راتیں ، جمعہ کی رات، عید الفطر کی رات ، عید الاضحیٰ کی رات، رجب کی رات رات اسلام میں گناہوں کی بخشش کی راتیں مانی جاتی ہیں۔ اس رات میں کی جانے والی عبادتوں اور دعاؤں سے اللہ تعالی تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے۔
شب برات کی رات عبادت کرنے کے بعد صبح سحر کے وقت روزہ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ روزہ رکھنا فرض نہیں کیا گیا لیکن اسلام میں اس کی فضیلت اس قدر بیان کی گئی ہے کہ اکثر لوگ یہ روزہ رکھتے ہیں۔ شعبان ماہ کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے جس میں پورے مہینے کے روزے رکھے جاتے ہیں۔



