ڈومیلی کے علاقے دیال میں یوفون کی سروس غائب، ٹاور موجود مگر سگنل نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج

سوہاوہ کے نواحی علاقے دیال (ڈومیلی) میں یوفون موبائل سروس کی مسلسل بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جہاں ٹاور موجود ہونے کے باوجود سگنل غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق پورے علاقے میں رابطے کا واحد ذریعہ یہی یوفون ٹاور ہے، مگر اس کی کارکردگی تقریباً صفر ہو چکی ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سروس کی مسلسل بندش کے باعث ہنگامی حالات میں ایک دوسرے سے رابطہ ممکن نہیں رہتا، جبکہ طلبہ اور کاروباری افراد بھی انٹرنیٹ اور کالنگ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ مہنگے پیکجز تو خریدتے ہیں، لیکن سروس نہ ہونے کی وجہ سے ان کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔

اہلِ علاقہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور Ufone کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دیال میں موجود ٹاور کی تکنیکی خرابیوں کو فوری دور کر کے سروس کو مستقل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد مسئلہ حل نہ کیا گیا تو صارفین احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button