ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ، احمد محی الدین کو اضافی چارج سونپ دیا گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او طارق عزیز ایک ہفتے کے لیے رخصت پر ہوں گے۔ اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمد محی الدین کو ڈی پی او جہلم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان اور پولیس کے تمام انتظامات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او طارق عزیز کی واپسی کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے۔



