پاک فوج کے بہادر جوان وطن کی مٹی کے دفاع کے لئے قربانی سے کبھی بھی دریغ نہیں کرتے، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن سپین


بارسلونا: اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن سپین کے عہدیداروں نے بارسلونا میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسران اور جری جوانوں نے اپنی مٹی کے دفاع کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا ۔
اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن سپین کے صدر چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں سینئر نائب صدر سلیمان گوندل کوآرڈینیٹر برائے یورپ فرحان اختر مہر ،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری عمران اختر مہر ،چوہدری محمد نذیر مہر اور مرزا جابر نے مزید کہا کہ ہم بنوں میں ہونے والے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور پاک فوج کے شہداءکو ان کی بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں ۔
اس موقع پر اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن سپین کے صدر چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ۔ ان کا دھرتی سے نام و نشان مٹ جاتا ہے ۔
چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ پاک فوج ہی پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے اور ہم ملک میں بدامنی ،انتشار پھیلانے اور ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
اوورسیز گلوبل فاونڈیشن کے سینئر نائب صدر محمد سلیمان گوندل نے بنوں کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔
اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن یورپ کے کوآرڈینیٹر چوہدری فرحان اختر مہر نے کہا کہ پاکستان کے لیے قربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو ہم تمام اوورسیز پاکستانی سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں –



