جہلم میں تجاوزات مافیا کا دوبارہ قبضہ؛ خواتین، بچوں اور طلبہ کا پیدل چلنا محال

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے شعبہ انسداد تجاوزات کی مبینہ سرپرستی کے باعث ریڑھی بانوں اور لوڈر رکشہ ڈرائیورز نے اندرون شہر کی سڑکوں اور بازاروں پر دوبارہ قبضہ جما لیا، جس سے خواتین، بچوں، بزرگوں اور طلبہ و طالبات کے لیے پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے جہلم شہر میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی تھی۔ مین بازار، اولڈ جی ٹی روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، قبرستان چوک، سول لائن روڈ اور اقبال لائبریری روڈ سے تجاوزات ختم کروا کر سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

تاہم چند ہفتے گزرنے کے بعد ایک بار پھر تجاوزات مافیا نے بازاروں، چوراہوں اور سڑکوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے کئی کئی فٹ سامان رکھ کر راستے محدود کر دیے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مستقل اور مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ شہر کی سڑکیں اور بازار عوام کی سہولت کے لیے کھلے رہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button