جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان، فاروق اور جواد، کو گرفتار کیا۔ ملزم فاروق کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن جبکہ ملزم جواد سے بھی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



