مرغی بازار میں اعلیٰ معیار کی اشیاء خوردونوش مہیا کررہے ہیں، مہر محمد افضل

جہلم: اشیائےخوردونوش کے معیار اور صحت کیلئے فائدہ مند طریقے سے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق کھانے تیار کرکے مناسب نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔ معیار اور صفائی ہماری پہچان ہیں، ہم بغیر ملاوٹ کے کھانے مہیا کرکے جہاں اللہ تعالیٰ کو راضی کرتے ہیں وہاں اسکی مخلوق کے دل بھی جیت رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مرغی بازار جہلم کے صدر مہر محمد افضل نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم منافع پر معیاری اشیاء مہیا کرنے والے تاجر کامیابی اور رب کریم کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں، قیامت کے روز ان کا شمار انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کے گروہ میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مرغی بازار میں اعلیٰ معیار کی اشیاء خوردونوش مہیا کررہے ہیں جو کہ ہمارے ارادے اور عزم کی پہچان ہے ، معیار کوالٹی پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے ۔اور یہی ہماری پہچان ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button