گریٹر مانچسٹر پولیس کی کارروائی، غیر قانونی تارکین وطن کو برطانیہ اسمگل کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن: گریٹر مانچسٹر پولیس نے غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو اسمگل کرکے برطانیہ لانے والے گروہ کے ایک شخص کو اسٹاک پورٹ سے گرفتار کرلیا، بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ 2022 سے یورپ کے علاوہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کاروں، فراریوں اور ایئر لائن کے ذریعے برطانیہ لانے کے لیے ایک بھاری رقم وصول کررہے ہیں۔

خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ افراد جعلی سفری دستاویزات سمیت پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور خالی ویزے فراہم کررہے ہیں اور فی دستاویز کا 1.000سے زائد کی رقم وصول کررہے ہیں۔ ہوم آفس کے مجرمانہ مالیاتی تفتیش کار پال ہاروے نے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا آپریشن ہے، جس کا آغاز ملک بھر میں کردیا گیا ہے، تاکہ اس مجرمانہ نیٹ ورک کو توڑا جاسکے۔

ہوم آفس کے مطابق اس مجرمانہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد اب تک پچاس افراد کو برطانیہ لانے میں کامیاب ہوچکے ہیں، جن کا زیادہ تر تعلق عراق اور ویتنام سے بتایا گیا ہے۔

غیر قانونی ہجرت کے انسداد کے وزیر مائیکل ٹائلسن نے کہا ہے کہ موجودہ گرفتاریوں سے ایک بات طے ہے کہ اس قسم کے جرائم پیشہ افراد اگر یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے منذموم مقاصد میں کامیاب ہو ںگے تو یہ ان کی بھول ہے، وہ قانونی گرفت سے کسی صورت میں بچ نہیں پائیں گے۔ وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے، انہیں ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا جائے گا، تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاکر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں گرفتار ہونے والوں میں چار افراد شامل ہیں جن میں دو عراق نژاد جبکہ دو برطانوی شہری ہیں، دونوں کی عمریں43سال ہیں۔ جو مڈلز فیلڈ اور مڈلز برو کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button