روضۂ رسول کریمﷺ میں نماز کا وقت 10منٹ مقرر

مدینہ منورہ میں روضۂ رسول کریمﷺ میں نماز اور پرمٹ سے متعلق حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کی نئی ہدایات سامنے آ گئی ہیں۔

حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نماز کا وقت 10 منٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ روضۂ رسول ﷺ کے لیے پرمٹ سال میں ایک مرتبہ جاری کیا جائے گا۔

حرمین شریفین جنرل اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ جو عازمین فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں وہ پرمٹ کو منسوخ کر دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button