آفتاب اقبال کے پروگرام خبرہار کا سیگمنٹ یس مانچسٹر شہرت کی بلندیوں پر

مانچسٹر: برطانیہ میں آفتاب اقبال کے پروگرام خبرہار شو کا سیگمنٹ یس مانچسٹر آن ائیر کردیاگیا۔
اس سیگمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر محبوب خانMABS، سیگمنٹ کی ہوسٹ ثمینہ خان، ٹیم میں محبوب پاپا خان، طالب کیانی راجہ پوٹھوہاری، ڈاکٹر باسط طاہر، حسنین محبوب، نکی محمود حسن، محمود عرفان محبوب اور انعم خان شامل ہیں۔
خبرہارشوکا یہ سیگمنٹ آن ایئر ہوتے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ عوام کی طرف سے خوب پذیرائی جبکہ عوام نے پروگرام خبرہار کے اس سیگمنٹ کو خوب سراہا، اس سے برطانیہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس موقع پر آفتاب اقبال نے کہا کہ پوری دنیا میں خبرہار پروگرام کو آن ایئر کرنے کی کوشش ہے تاکہ لوکل دیکھنے والوں کی رسائی ہو۔ دنیاکے ہر ملک میں بیورو موجود ہیں جن کی بدولت عوام خبرہار پروگرام میں شرکت کر سکے گی۔ ہمارا پہلا سیگمنٹ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یس مانچسٹر کے نام سے شروع ہو گیا ہے ۔
یس مانچسٹر کی ہوسٹ ثمینہ خان نے آفتاب اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ یس مانچسٹر پروگرام کانام بہت غور کے بعد رکھا گیا ہے جو بہت پسند کیا جائے گا۔ کاروباری حضرات کے لیے موقع ہے وہ اپنے بزنس کی تشہیر کے لیے سپانسر کریں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



