جہلم میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مفت ہیلمٹ کی تقسیم اور آگاہی مہم کا انعقاد

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی عملی طور پر مثبت معاشرتی آگاہی کے لئے کوشاں ہے۔ جہلم میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فری ہیلمٹ تقسیم کرنے اور آگاہی مہم کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر طارق شفیع، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، ڈاکٹر عبدالغفور ملک سیکرٹری جنرل پی ایم اے، عبدالغفور چوہان صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس، سٹی ٹریفک پولیس افسران و اہلکاران، ریسکیو اہلکاران، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاران اور شہریوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر طارق شفیع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی فعالیت سے چالان کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم ہیلمٹ کا استعمال اپنی جان کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے بھی تقریب میں خطاب کیا اور بتایا کہ پچھلے سال ضلع جہلم میں 3749 سڑک حادثات پیش آئے، جن میں 93 فیصد موٹرسائیکل سوار تھے اور زیادہ تر ہیڈ انجری کے واقعات تھے۔

صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے اس موقع پر کہا کہ ہیلمٹ خریدنا ممکن ہے لیکن انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ بائیں رہیں، محفوظ رہیں۔

ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے فری ہیلمٹ ڈسٹری بیوشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کو ہیلمٹ کی اہمیت سمجھانا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی انسانی جان کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button