متحدہ عرب امارات میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا

متحدہ عرب امارات میں جون کے آخر میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابو ظہبی میں کئی مقامات پر رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ابو ظہبی میں پیر کو درجہ حرارت 50 اعشاریہ 6 اور منگل کو دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 50 اعشاریہ 3 اور ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یو اے ای میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لہر برقرار ہے، اس دوران درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

یو اے ای میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ڈاکٹرز نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے بھی منع کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button