جہلم اور پنڈدادنخان میں 16گھنٹے تک گیس کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

جہلم/ پنڈدادنخان: جہلم شہر، کھیوڑہ اورپنڈدانخان سمیت ملحقہ آبادیوں کے ساتھ محکمہ سوئی نادرن گیس کا امتیازی سلوک جاری ہے۔

گیس کی 16 گھنٹے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت باقی کے اوقات میں بھی گیس بندش ایسے علاقے بھی شامل ہیں جہاں محض دکھلاوے کےلیے کنکشن لگے ہیں، گیس نام کی کوئی چیز موجود نہیں اور بعض ایسے محلے بھی ہیں جہاں مقررہ اوقا ت میں بھی سوئی گیس دستیاب نہیں ہوتی جسکی بنیادی وجہ پریشر کم ہونا بتایا جاتا ہے۔

خواتین سمیت صارفین کاکہنا ہے کہ سوئی گیس کےچولہوں پرچائے پکانا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ محکمہ سوئی گیس کی من مانیوں کی فریاد آخر کس سے کی جائے۔

ضلع جہلم کے ممبران قومی اسمبلی سے شہریوں نے توجہ کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button