جہلم میں لیڈیز سکواڈ قائم، سکول اوقات میں سکولوں کے باہر ڈیوٹی سرانجام دیں گی

جہلم میں ٹریفک پولیس کی لیڈیز سکواڈ قائم کر دیا گیا، سکواڈ سکول اوقات میں سکولوں کے باہر ڈیوٹی سرانجام دے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم طارق شفیع کی نگرانی میں لیڈیز سکواڈ قائم کیا گیا ہے جو کہ سکول ٹائم میں سکول کے باہر ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور ٹریفک کو کنٹرول کریں گی۔
اس کے علاوہ چھوٹے بچے اور خواتین جو سڑک کو کراس نہیں کر سکتی ان کو روڑ کو کراس کرائیں گے اور خواتین کی حفاظت کے لئے بھی آپنی خدمات سرانجام دیں گی۔



