جہلم پولیس کی کارروائی، دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم اشرف کو گرفتار کر لیا۔
مجرم اشرف سال 2023 سے تھانہ کالا گجراں پولیس کو دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا تھا۔
پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



