جہلم اور دینہ میں سپر سٹورز اور مارٹ کی من مرضی قیمتوں پر شہریوں کا حکومتی نرخ نامے پر عملدرآمد کا مطالبہ

جہلم شہر اور دینہ میں قائم ہونے والے سپر سٹورز اور مارٹ کے مالکان نے متعدد اشیاء کی قیمتیں اپنی مرضی سے مقرر کر رکھی ہیں، جو کہ حکومتی نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں اضافی وصول کرنا تو سمجھ میں آتا ہے، کیونکہ مالکان انہیں اپنی مرضی سے مقرر کرتے ہیں، لیکن دالیں، گوشت اور دیگر مقامی مارکیٹوں میں ملنے والی اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرانے کے پابند ہیں تاکہ قیمتوں کا تعین شفاف اور حکومتی نرخ نامے کے مطابق ہو۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپر سٹورز اور مارٹ مالکان کو رجسٹرڈ کرکے، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنائیں تاکہ ضلع بھر میں یکساں قانون نافذ ہو سکے اور عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچایا جا سکے۔



