جہلم میں پیزا، برگر، شوارما اور مختلف مشروبات کے سٹالز سے عوام کی صحت خراب

جہلم: ناقص تیل و مضر صحت مصالحہ جات استعمال کرنے والے ہوٹلز جگہ جگہ قائم، پیزا، شوارما، مختلف مشروبات کے سٹالز عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف، شہری ناقص آٹے سے تیار کردہ تندوروں پر فروخت ہونے والی کم وزن مہنگی روٹیاں استعمال کرنے پر مجبور، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ۔
سوئی گیس کی عدم دستیابی ایندھن کی قلت کے باعث شہر اور اطراف کے ہوٹلوں، تندوروں، پیزا، شوار ما سٹالز، دکانوں کی چاندی ہوگئی ۔ من مرضی کے نرخ وصول کئے جانے لگے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے بااثر تندور مالکان کی موجیں، پیزا شوارما و مضر صحت کھانوں کا رجحان بچوں میں زیادہ پایا جانے لگا، بچے، بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
والدین پریشان، شہر اور گردو نواح میں جگہ جگہ قائم تندور وںپر ناقص آٹے کی روٹی، ہوٹل و پیزا شوارما پوائنٹ میں استعمال ہونے والا گوشت و دیگر اشیاء نہایت ناقص اور بد بودار ہوتی ہیں، جبکہ کئی کئی دن کاباسی مرغ کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے جس کو کھانے سے لوگ بڑی تعداد میں معدے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اسی طرح گاجر، چکوترہ گنے کا جوس اور دیگر مشروبات کی ریڑھیاں بھی شہریوں میں بیماریاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔



