جہلم: با اثر قبضہ گروپوں کے ناجائز تجاوزات سے ہسپتال، مین بازار اور دکانوں کے راستے بند

جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ، مشین محلہ روڈ، ٹاہلیانوالہ روڈ کے ارد گرد نا جائز تجاوزات سے ٹریفک جام، با اثر قبضہ گروپوں کے ناجائز تجاوزات سے ہسپتال ، مین بازار اور دکانوں کے راستے بند ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی مشہور سڑکوں اولڈ جی ٹی روڈ، مشین محلہ روڈ، ٹاہلیانوالہ روڈ، قبرستان چوک ، محمدی چوک، روہتاس روڈ چوک، شاندار چوک، تحصیل روڈ کے اردگرد نا جائز تجاوزات ، چنگ چی رکشوں اور ویگنوں کے اڈوں ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کی بھر مار کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

مین بازار میں پیدل چلنا دشوار بنا دیا گیا ہے۔ تجاوزات اور قبضہ گروپوں کی غنڈہ گردی نے شہریوں کا امن و سکون تباہ سادہ لوح خریداروں کے لئے مسائل پیدا کررکھے ہیں۔ تجاوزات کرنے والے قبضہ گروپوں کی غنڈہ گردی کی وجہ سے کئی دفعہ شہر میں توں تکرار لڑائی جھگڑے ، گالی گلوچ کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ با اثر مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button