جہلم میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت، پنجاب فوڈ اتھارٹی بے بس

جہلم شہر کے مضافاتی علاقوں میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی بے بسی کی تصویر بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مضافاتی علاقوں میں دکاندار کھلے عام سرخ مرچ، ہلدی، گوشت، دودھ، دہی، دالیں، سوجی، بیسن سمیت دیگر مصالحہ جات میں خطرناک کیمیکل رنگوں اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کر کے فروخت کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بعض افراد نے گھروں میں منی چکیاں قائم کر رکھی ہیں، جہاں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات تیار کیے جا رہے ہیں۔

یہ غیر معیاری مصالحے ہوٹلز، میرج ہالز، مارکیز اور کریانہ کی دکانوں پر دیدہ دلیری سے فروخت کیے جا رہے ہیں، جسے سادہ لوح شہری خرید کر کھانوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ ناقص اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کے استعمال سے شہریوں میں معدے کی سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری مصالحہ جات تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو موذی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button