جہلم میں باران رحمت کیلئے 25 نومبر کو نماز استسقاء ادا کی جائے گی


جہلم: 25 نومبر بروز سوموار صبح 10:30 بجے جوبلی گھاٹ جہلم میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔
اس بات کا اعلان جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر نے جامعہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما میں ابھی تک بارش نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور سموگ کی وجہ سے بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی طور پر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کیلئے سنت نبویﷺ کے عین مطابق کھلے میدان میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اہلیان جہلم سے درخواست ہے کہ وہ بر وقت پہنچ کر نماز استسقاء ادا کریں۔



