مہر محمد فیاض کی سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض نے لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دینہ اور ضلع جہلم سمیت موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران تحصیل دینہ اور ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مہر محمد فیاض نے حمزہ شہباز شریف کو دینہ کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
حمزہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم اور تحصیل دینہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا مضبوط گڑھ رہے ہیں اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ پارٹی قیادت کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات علاقائی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس کے مستقبل میں مثبت اثرات متوقع ہیں۔



