جہلم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارباز علی کو گرفتار لیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔



