پنجاب میں ڈینگی بے قابو، جہلم میں مزید 2 ڈینگی کیس رپورٹ

جہلم: پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 157، لاہور سے 8 جبکہ جہلم سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، سرگودھا اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق صوبے میں ایک ہفتہ میں 904، رواں سال اب تک 3771 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button