جہلم میں فلاحی سرگرمیاں جاری، مستحق طالبات میں یونیفارم اور بچوں میں جوتے تقسیم

جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی رہنمائی میں ضلع بھر میں فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجسٹرڈ فلاحی کمیٹی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کریم پورہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پوریلہ میں مستحق طالبات میں سکول یونیفارم تقسیم کیے۔

کمیٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 60 بچیوں میں یونیفارم تقسیم کیے گئے، جبکہ فلاحی کمیٹی کے صدر چوہدری رشید نے نان فارمل سکول کے 100 بچوں کے لیے جوتے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد بچوں کی تعلیم، سہولت اور اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ اقدام فلاحی کمیٹی کی سماجی خدمات، ضرورت مند بچوں کی کفالت اور تعلیم کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button