طلباء کو معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی ہمارا مشن ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہمارا مشن ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کو ایک بہترین شہری بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن اور گورنمنٹ ایم سی سکول مشین محلہ کے دورے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں اسکولوں میں مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور تعلیمی معیار، تدریسی عمل اور طلبہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن میں خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات اور امدادی آلات کا مشاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے بھرپور محنت کی جائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایم سی سکول مشین محلہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاسز میں جا کر طلبہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کیے۔ اس موقع پر انہوں نے سکول انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور تعلیمی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی خصوصی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button